سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) بینکوں کے حصص خریدنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

  • 15388
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1070

سوال

(193) بینکوں کے حصص خریدنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بینکوں کے حصص خریدنے اورپھر ایک مدت کے بعد ان کے فروخت کردینے کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ اس طرح ایک ہزارکے تین ہزار بن جاتے ہیں،کیا اسے سودقراردیا جائے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بینکوں کے حصص کی  خریدوفروخت جائز نہیں کیونکہ یہ نقدی کے ساتھ بیع ہے اوراس میں تساوی اورقبضہ میں لینے کی شرط مفقود ہےاوپھر بینک سودی ادارے ہیں ان کے ساتھ تعاون اوران کے ساتھ بیع وشراء(خریدوفروخت )کا معاملہ جائز نہیں ہے ۔

ارشادباری تعالی ہے:

﴿ وَتَعاوَنوا عَلَى البِرِّ‌ وَالتَّقوىٰ وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدو‌ٰنِ...﴿٢﴾... سورة المائدة

‘‘نیکی اورپرہیزگاری کےکاموں میں ایک دوسرےکی مددکیاکرواورگناہ اورظلم کےکاموں میں مددنہ کیاکرو۔’’

اورحدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺنے سود کھانے ،کھلانے اوراس کے لکھنے والے اوراس کے دونوں گواہوں پر لعنت کی اورفرمایاکہ وہ سب (گناہ میں)برابرہیں’’(صحیح مسلم)

آپ صرف اپنے اصل زرہی کو لے سکتے ہیں۔آپ کےلئے اورآپ کے علاوہ دیگر مسلمانوں کے لئے میری وصیت  یہ ہے کہ تمام سودی معاملات سے اجتناب کریں اورجو کچھ قبل ازیں ہوچکا اس سے اللہ کی بارگاہ میں توبہ کریں کیونکہ سودی معاملات

اللہ سبحانہ وتعالی اوراس کے رسول ﷺکے خلاف جنگ ہیں اور اللہ تعالی کے غضب وعقاب کا باعث ہیں ،ارشادباری تعالی ہے:

﴿الَّذينَ يَأكُلونَ الرِّ‌بو‌ٰا۟ لا يَقومونَ إِلّا كَما يَقومُ الَّذى يَتَخَبَّطُهُ الشَّيطـٰنُ مِنَ المَسِّ ذ‌ٰلِكَ بِأَنَّهُم قالوا إِنَّمَا البَيعُ مِثلُ الرِّ‌بو‌ٰا۟ وَأَحَلَّ اللَّهُ البَيعَ وَحَرَّ‌مَ الرِّ‌بو‌ٰا۟ فَمَن جاءَهُ مَوعِظَةٌ مِن رَ‌بِّهِ فَانتَهىٰ فَلَهُ ما سَلَفَ وَأَمرُ‌هُ إِلَى اللَّهِ وَمَن عادَ فَأُولـٰئِكَ أَصحـٰبُ النّارِ‌ هُم فيها خـٰلِدونَ ﴿٢٧٥ يَمحَقُ اللَّهُ الرِّ‌بو‌ٰا۟ وَيُر‌بِى الصَّدَقـٰتِ وَاللَّهُ لا يُحِبُّ كُلَّ كَفّارٍ‌ أَثيمٍ ﴿٢٧٦﴾... سورة البقرة

‘‘جو لوگ سود کھاتے ہیں وہ (قبروں سے)اس طرح(حواس باختہ)اٹھیں گے جیسے کسی کو جن (شیطان)نے لپٹ کردیوانہ بنادیا ہو،یہ اس لئےکہ وہ کہتے ہیں کہ سودابیچنابھی تو(نفع کے لحاظ سے)ویساہی ہے جیسے سود(لینا)ہےحالانکہ سودے (تجارت)کو اللہ نے حلال قراردیا ہے اورسودکوحرام ،جس شخص کے پاس اللہ کی نصیحت پہنچی اوروہ (سودلینے سے)بازآگیاتوجوپہلے ہوچکا وہ اس کا،اور(قیامت کے دن)اس کا معاملہ اللہ کے سپرد۔اورجوپھرلینے لگاتوایسے لوگ دوزخی ہیں وہ ہمیشہ دوزخ میں (جلتے )رہیں گے۔اللہ سود کو مٹاتا ہے اورصدقات (خیرات)کوبڑھاتا ہے اوراللہ کسی نہ شکرے گناہ گارسے محبت نہیں رکھتا۔’’

اورفرمایا:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَر‌وا ما بَقِىَ مِنَ الرِّ‌بو‌ٰا۟ إِن كُنتُم مُؤمِنينَ ﴿٢٧٨ فَإِن لَم تَفعَلوا فَأذَنوا بِحَر‌بٍ مِنَ اللَّهِ وَرَ‌سولِهِ وَإِن تُبتُم فَلَكُم رُ‌ءوسُ أَمو‌ٰلِكُم لا تَظلِمونَ وَلا تُظلَمونَ ﴿٢٧٩﴾... سورة البقرة
‘‘مومنو!اللہ سے ڈرواوراگرایمان رکھتے ہوتوجتنا سودباقی رہ گیا ہے۔اسےچھوڑدواوراگرایسا نہیں کروگے تواللہ اوراس کے رسول کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے تیارہوجاواوراگر توبہ کرلوگے(اورسودچھوڑ دو گے)توتم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے نہ تم ظلم کرو اورنہ تم پر ظلم کیا جائے (یعنی )جس میں نہ اوروں کا نقصان ہواورنہ ہی تمہارانقصان۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص318

محدث فتویٰ

تبصرے