جب غروب آفتاب سے قبل طیارہ مغرب کی طرف پرواز شروع کردے توآپ کو روزہ ہی کی حالت میں رہنا ہوگاحتی کہ فضا میں سورج غروب ہوجائے یا آپ کسی ایسے شہر میں اترپڑیں جہاں سورج غروب ہوچکاہو کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشاد ہے کہ ‘‘جب رات ادھر سے آجائے اوردن ادھر سے چلا جائے اورسورج غروب ہوجائے توروزہ دارنے روزہ افطارکردیا۔’’(متفق علیہ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب