سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) ایک شہر میں اپنا مکان کرایہ پر دیا ہے جب کہ دوسرے میں ۔

  • 15318
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 843

سوال

(136) ایک شہر میں اپنا مکان کرایہ پر دیا ہے جب کہ دوسرے میں ۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کا مکان ایک ایسے شہر میں ہے جہاں اس کی سکونت نہیں ہے لہذا اس نے اپنے مکان کو کرایہ پر دے رکھا ہے جب کہ جس شہر میں بسلسلہ ملازمت اس کی   رہا ئش  ہے وہاں اس نے کسی اورسے مکان کرایہ پر لے رکھا ہےجس کا کرایہ اپنے ذاتی مکان کے کرایہ سے کم ہے تو سوال یہ ہے کہ اس صورت میں اس کے ذاتی مکان پر زکوۃ ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ذاتی مکان اگر بیع کے لئے نہ ہو تواس پر زکوۃ نہیں ہے ۔۔۔۔۔ہاں البتہ ا س مکان کے کرایہ پر زکوۃ ہوگی جب کہ خرچ کرنے سے قبل اس پر ایک سال گزرجائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص262

محدث فتویٰ

تبصرے