جب منفردیاامام کو فاتحہ پڑھنے کے بارے میں شک ہوتو وہ رکوع سے پہلے فاتحہ پڑھ لے ،اس صورت میں سجدہ سہو نہیں ہوگااور اگریہ شک نماز سے فراغت کے بعد ہوتو اس کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا اورنماز صحیح ہوگی،سجدہ سہومیں بھی وہی دعااورذکر مثلا (سبحان ربی الاعلی)ہے جو سجدہ نماز میں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب