سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) کیا صرف دائیں ہاتھ پر تسبیح پڑھنا سنت ہے

  • 15262
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 676

سوال

(102) کیا صرف دائیں ہاتھ پر تسبیح پڑھنا سنت ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمیں ایک نوجوان نےنمازپڑھائی اورنمازکےبعد انہوں نےاپنےصرف دائیں ہاتھ پرتسبیح پڑھنی شروع کی،جب بعض نمازیوں نےاس پرحیرت کااظہارکرتےہوئےان سے پوچھاتوانہوں نےبتایاکہ سنت یہی ہے،امید ہےآپ مستفید فرمائیں گےکیایہ بات صحیح ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس امام صاحب نےجوکیا یہی صحیح ہے،کیونکہ ثابت ہےکہ نبی کریمﷺاپنےدائیں ہاتھ سےتسبیح پڑھا کرتےتھےاوراگرکوئی شخص دونوں ہاتھوں پرتسبیح پڑھ لےتواس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اکثراحادیث مطلق ہیں،لیکن نبی کریمﷺسے ثابت سنت ہر عمل کےپیش نظر دائیں ہاتھ سےتسبیح پڑھنابہرحال افضل ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص240

محدث فتویٰ

تبصرے