سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(98) نمازضحی کے لئے مسنون وقت

  • 15255
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 765

سوال

(98) نمازضحی کے لئے مسنون وقت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص نماز فجرکے بعد سے طلوع آفتاب تک مسجد میں بیٹھا رہے ،کیا اس کے لئے طلوع آفتاب کے وقت ضحی کی دورکعتیں پڑھنا جائز ہے؟نمازضحی کے لئے مسنون وقت کون سا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نمازضحی کاوقت سورج کے ایک نیزہ کے بقدر بلند ہونے سے لے کرظہر سے تھوڑی دیر پہلے وقوف آفتاب تک ہے اورافضل وقت وہ ہے جب دھوپ تیز ہوجائے کیونکہ نبی کریمﷺکا ارشادہے کہ ‘‘اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز کا وقت وہ ہے ،جب اونٹوں کے بچوں کے پاوں دھوپ سے جلنے لگیں۔’’(صحیح مسلم)جو شخص مسجد میں ہواس کے لئے مستحب یہ ہے  کہ جب سورج بلند ہوجائے تووہ اس وقت دویادوسےزیادہ رکعتیں پڑھ لے ۔جیسا کہ احایث سے ثابت ہے (حدیث میں واردالفاظ ترمض کے معنی دھوپ ک تیز ہونا اورفصال،فصیل کی جمع ہے،اس کے معنی اونٹو ں کے بچوں کے ہیں)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص238

محدث فتویٰ

تبصرے