سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(69) نفاس کی مدت

  • 1525
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1830

سوال

(69) نفاس کی مدت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت کی شادی ہوئی کچھ عرصے کے بعد اس کے ہاں ولادت ہوئی بچے کی پیدائش کے بعد چند دن اس کو نفاس کا خون آیا ہے کچھ دن بعد بند ہو گیا۔ ایسی عورت کی نماز کا کیا حال کیا جائے گا کیا یہ عورت چالیس دن تک انتظار کرے یا خون بند ہونے کے بعد نماز پڑھنا شروع کر دے اگر شروع کر دے تو چند دن بعد یعنی چالیس دن سے قبل ہی اسے دوبارہ خون آ جائے تو پھر کیا کرے۔ یہ صرف اس لیے ہے کہ اس عورت کا یہ پہلا بچہ ہے اور اسے اپنے نفاس کا اندازہ نہیں کیا ایسی عورت کے لیے چالیس دن انتظار ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب خون بند ہو گیا غسل کر کے نماز شروع کر دے چند دن بعد چالیس روز سے قبل اگر خون آنا شروع ہو گیا تو نماز نہ پڑھے پھر جونہی خون بند ہو غسل کر کے نماز شروع کر دے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

غسل کا بیان ج1ص 96

محدث فتویٰ

تبصرے