سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) کیا عورت مسجد میں نماز پڑھ سکتی ہے

  • 15238
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 577

سوال

(83) کیا عورت مسجد میں نماز پڑھ سکتی ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسی نوجوان پردہ نشین عورت جس نے شرعی لباس زیب تن کررکھا ہواورچہرے اورہاتھوں کے سوا سارے جسم کولباس سے چھپارکھا ہو،کیا اس کے لئے تمام نمازیں مسجد میں اداکرنا جائز ہے؟کیا وہ اپنے شوہر کے ساتھ تمام نمازوں کے لئے مسجد میں جاسکتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب عورت نے شرعی حجاب اختیار کررکھا ہو،اپنے چہرے اورہاتھوں کو بھی چھپارکھا ہو،خوشبواورزیب وزینت کے اظہارسے اجتناب کیاہوتواس کے لئے مسجد میں نماز اداکرنے میں کوئی حرج نہیں،کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایا ہے کہ ‘‘اللہ  کی بندیوں کو اللہ کےگھروں سے منع  نہ کرو۔’’لیکن عور ت کے لئے اپنے گھر میں نماز اداکرنا افضل ہے کیونکہ حدیث مذکور کے آخر میں یہ الفاظ بھی ہیں ‘‘اوران کے گھر ان کے لئے بہتر ہیں۔’

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

مقالات و فتاویٰ

ص233

محدث فتویٰ

تبصرے