جب امام قرات میں غلطی کرے کہ کوئی آیت ساقط کردےیا اس میں لحن کرےتو مقتدی کے لئے ضروری ہے کہ اسے لقمہ دے اوراگر غلطی یا لحن سورہ فاتحہ میں ہوتومقتدی کے لئے لقمہ دینا واجب ہے۔کیونکہ سورہ فاتحہ پڑھنا نماز کا رکن ہے۔ہاں!البتہ اگرلحن سے معنی میں تبدیلی نہ آتی ہوتو پھر لقمہ دینا واجب نہیں ہے ۔مثلا الرَّحْمَـٰنِ یاالرحیم پرنصب پڑھ لے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب