نماز باجماعت اس صورت میں شمار ہوگی جب ایک رکعت کو پالے کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایا ہے‘‘جوشخص نماز کی ایک رکعت کو پالے اس نے نماز پالی۔’’لیکن اگر کوئی کسی عذر کی وجہ سے لیٹ ہوجائے مثلا بیماری وغیرہ کی وجہ سے تو اسے جماعت کا ثواب ملے گا کیونکہ نبی کریمﷺنے فرمایا ہےکہ‘‘جب آدمی بیمار ہو یا مسافر ہوتو اللہ تعالی اس کے لئے اس عمل کے مطابق ثواب لکھ دیتا ہے جو وہ صحت اوراقامت کی حالت میں سر انجام دیتا ہو۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب