احادیث صحیحہ کے عموم سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ موسم گرما اورسرما دونوں میں جرابوں اورموزوں پر مسح کرنا جائز ہے اوراس بات کی مجھے کوئی شرعی دلیل معلوم نہیں کہ مسح صرف موسم سرما ہی میں کیا جائے ۔ہاں البتہ مسح کے لئے شریعت کی مقررکردہ شرائط کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔مثلا یہ کہ جراب اس مقام کو چھپائے ہوئے ہو جسے دھونا فرض ہے،اسے بحالت طہارت پہنا گیا ہونیز مدت کو بھی ملحوظ رکھا جائے جومقیم کے لئے ایک دن رات اورمسافر کے لئے تین دن اورتین راتیں ہے ۔علماء کے صحیح قول کے مطابق مدت کا آغاز اس وقت ہوگا جب بے وضو ہونے کے بعد وہ پہلی دفعہ وضو کرتے ہوئے مسح کررہا ہو۔واللہ ولی التوفیق۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب