السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آگ پر پکی ہوئی چیز (بلواسطہ یا بلاواسطہ) کے استعمال کے بعد وضوء کرنا ہو گا یا نہیں۔ نبی اکرم ﷺ کا آخری فرمان یا عمل کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تَوَضَّؤُوْا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ میں امر ندب پر محمول ہے کیونکہ رسول اللہﷺنے بسا اوقات مَا مَسَّتِ النَّارُ کھانے پینے سے وضوء نہیں کیا جیسا کہ بخاری ومسلم کی احادیث میں مذکور ہے لہٰذا مَا مَسَّت النَّارُ کھانے پینے کی وجہ سے وضوء کر لینا افضل ہے۔ «تَوَضَّؤُوْا مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ»(ابوداؤد۔کتاب الطہارۃ باب التشدید فی ذلک)
’’آگ سے پکی ہوئی چیزوں سے وضوء کرو‘‘کے منسوخ ہونے والی بات پایہ ثبوت کو نہیں پہنچتی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب