سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ تعالی کو دوست کہنا

  • 151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3468

سوال

اللہ تعالی کو دوست کہنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اللہ رب العالمین کو اپنا دوست کہنا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر تو دوست سے مراد حمایتی او ر مددگار ہو تو اس معنی میں یہ لفظ قرآن مجید میں’ولی‘ کے الفاظ میں اہل ایمان کے لیے استعمال ہوا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿اللّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُواْ يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّوُرِ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ أَوْلِيَآؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُم مِّنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ أُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴾البقرہ :۲۵۷

اور اس طرح کی دیگرکئی آیات اس پر دال ہیں ۔لیکن اس معنی سے غلط مفہوم کشید کرنا اور مخلوق میں سے کسی فرد کو مقام الوہیت پر فائز کرنے کی کوشش کرنا انتہائی قبیح حرکت ہے اور ایسی توجیہات شرک کے زمرہ میں آتی ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے