: رفع یدین تینوں حالتوں میں احادیث صحیحہ مرفوعہ سے ثابت ہے۔
اور سوائے حضرت ابن عمر کے روایت کیا حدیث رفع یدین کو حضرت عمر ' علی ووائل بن حجر ' ومالک بن الحویث ، وانس ۔وابو ہریرہ 'وابو حمید ۔ وابو سعید ' وسہم بن سعد ' ومحمد بن سلمہ ' وابو قتادۃ'وابو موسی اشعری ' وجابر ' وعمر اللیثی رضی ا للہ عنہم نے ۔ اور اکثر صحابہ وتابعین ومحدثین کا اسی پر عمل ہے ، جیسا کہ جامع الترمذی میں مذکور ہے ۔ اوراس کا نسخ کسی حدیث صحیح مرفوع ثابت نہیں ہے ۔
پس جب کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ثبوت پایا گیا اور اصحاب حضرت بھی اس کو عمل میں لائے تو بیشک اس صورت میں اس پر عمل کرنے والا ماجور اور مصیب ہوگا۔
شیخ ولی اللہ دہلوی حجۃ اللہ البالغہ میں فرماتے ہیں ۔
والذي يرفع احب الي ممن لايرفع انتهيھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب