صحیح مسلم کے کتاب الایمان میں وسنن ابی داؤد کے کتاب السنۃ میں جو حدیث بروایت حضرت انس رضی اللہ عنہ کے مروی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت رسول اللہ ﷺ کے والد ماجد کی وفات ایمان نہیں ہوئی ہے ۔اور یہی قول صحیح ہے ۔ اور بعض روایات ضعیفہ غیر صحیحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وفات ایمان پر ہوئی ہے ۔ مگر صحیح و معتبر وہی روایت ہے جو کہ صحیح مسلم وسنن ابی داؤد میں ہے ۔ لیکن ایسے مسائل میں بحث کرنا عبث وبیکار ہے ۔ اس میں سکوت اولی وافضل ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب
عبارت صحیح مسلم وسنن ابی داؤد کی ذیل میں مرقوم ہے مع عبارت شرح صحیح مسلم للنوی کے ۔