سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(205)مرحوم کے ورثاء ایک بیوی، ایک بیٹی، اور تین بھتیجیاں

  • 15043
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 875

سوال

(205)مرحوم کے ورثاء ایک بیوی، ایک بیٹی، اور تین بھتیجیاں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1)...... کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ بنام محمدصدیق فوت ہوگیاجس نےوارث چھوڑے ایک بیوی،ایک بیٹی،2بھتیجےاور3بھتیجیاں بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق ہرایک کوکتناحصہ ملےگا۔

(2)......یوسف فوت ہواجس کےبیٹے بھی ہیں اوربیٹیاں بھی بتائیں ہ بچیوں کاحق ولایت کس کوہےاوروارث کون ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہوناچاہیے کہ سب سےپہلے فوت ہونے والے کی ملکیت میں سےاس کے کفن دفن کا خرچہ کیاجائے،بعدمیں اگرقرض ہےتواسےاداکیاجائےپھراگروصیت کی تھی توسارے مال کے تیسرےحصے تک سےپوری کی جائے گی اس کے بعدباقی مال منقولہ خواہ غیرمنقولہ کوایک روپیہ قراردےکر تقسیم اس طرح سے ہوگی۔

مرحوم محمدصدیق کل ملکیت1روپیہ

وارث:بیوی2آنے،بیٹی8آنے،بھتیجا3آنے،بھتیجا3آنے،بھتیجی محروم،بھتیجی محروم۔بھتیجیوں کوحصہ نہیں ملےگاکیونکہ حدیث مبارکہ میں ہے:((الحقواالفرائض بأهلهافمابقى فلأولى رجل ذكر.)) صحيح بخارى’كتاب الفرائض’باب ميراث ابن الابن اذالم يكن ابن’رقم الحديث:٦٧٣٥-صحيح مسلم’كتاب الفرائض’باب الحقواالفرائض باهلها’رقم:٤١٤١.

اللہ تعالی کافرمان ہے:﴿فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ﴾

قولہ تعالی:﴿وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ﴾

(2)......باقی یوسف کی ملکیت کےاوراس کی بیٹیوں کے وارث یوسف کے بیتے ہیں یوسف کی بیٹیوں کےحق ولایت یوسف کےبیٹوں کوہےکیونکہ یہی حق دارہیں حق ولایت بھائیوں کوحاصل ہےکسی اورکونہیں باقی ملکیت میں یوسف کی بیٹیاں بھی شامل(شریک،حصےدار)ہیں فوت ہونے والےمحمدصدیق نے اپنے بھائی محمدیوسف کی جگہ بیچ ڈالی۔حالانکہ اس جگہ کےحقدارکی اولادتھی،لہذاسب سےپہلے محمدصدیق کی ملکیت میں سےاس جگہ کی قیمت محمدیوسف کی اولادکودی جائے گی ۔اس کوادارکرنے کے بعدوارثوں میں تقسیم ہوگی۔


جدیداعشاریہ   فیصدنظام تقسیم

کل ملکیت100

بیوی8/1/12.5

بیٹی2/1/50

2بھتیجے عصبہ37.5   فی کس18.75

3بھتیجیاں محروم

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 608

محدث فتویٰ

تبصرے