کیافرماتےہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ مرحوم محمودکی دوبیویاں ہیں ایک بیوی سےدوبیٹےمحمدعثمان اورمحمدعمرتھے۔دوسری میں سےتین بیٹےمحمدحسن عبدالواحد،رمضان اورایک بیٹی مسمات سارہ ہیں۔اس کےبعدمحمدعثمان فوت ہوگیامرحوم نےوفات سےپہلےاپنی ملکیت اپنےبھتیجےکوہبہ کردی تھی۔وضاحت کریں کہ شریعت محمدی کےمطابق یہ ہبہ برقراررہےگایادوسرےورثاءکوبھی حصہ ملےگا؟
معلوم ہوناچاہیےکہ یہ ہبہ برقراررہےگااگرمرحوم نےساری ملکیت اپنی زندگی میں اپنےبھتیجےکوہبہ کردی تھی تواس ساری جائیدادکامالک محمدعمرکابیٹایعنی مرحوم کابھتیجاہی رہےگا۔