سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) جرابوں پر مسح کرنے والی حدیث کی تحقیق

  • 1497
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2173

سوال

(41) جرابوں پر مسح کرنے والی حدیث کی تحقیق

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مشکوٰۃ شریف اور ترمذی شریف میں جرابیں (یعنی جرابوں کے مسح والی روایتیں ہیں) ان روایتوں کی اسناد کیسی ہیں کیا ہم جرابوں پر مسح کر سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

مسح علی الجوربین والی حدیث کو امام ترمذی  رحمہ اللہ تعالیٰ  اپنی کتاب جامع وسنن میں باسند روایت کرنے کے بعد فرماتے ہیں : ’’ہٰذَا حَدِیْثٌ حَسَنٌ صَحِیْحٌ‘‘(مع التحفة1/100)محدث دوراں شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے بھی اس کو صحیح کہا ہے(صحیح ترمذی)  جمال الدین قاسمی اور احمد شاکر ۔ رحمہما اللہ تعالیٰ۔ نے بھی اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ (المسح علی الجوربین)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

طہارت کے مسائل ج1ص 85

محدث فتویٰ

تبصرے