کیافرماتے ہیں علماءدین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص بنام خان محمدفوت ہوگیااوریہ وارث چھوڑے:تین بیٹے،ایک بیٹی۔شریعت محمدی کےمطا بق مذکورہ ورثاء کوکتناکتناحصہ ملے گا؟
مرحوم کی ملکیت میں سے کفن دفن کاخرچہ اورقرضہ وغیرہ اداکرنے کے بعدباقی ملکیت کو1روپیہ قراردےکراس طرح تقسیم کی جائے گی کہ4آنے6پائیاں ہرایک بیٹے کواور2آنےتین پائیاں ایک بیٹی کوملیں گے۔باقی 3پائیوں کےسات7حصے کرکےایک حصہ بیٹی کواوردودوحصے ہرایک بیٹے کودیئےجائیں گے۔اللہ تعالی کافرمان ہے:
موجودہ فيصداعشاریہ میں تقسیم یوں ہوگا
ترکہ100
3 بیٹے عصبہ85.72
1بیٹی عصبہ14.28