کیافرماتے ہیں علماءکرام اس مسئلہ میں کہ ایک آدمی زیدفوت ہوگیااوروارث چھوڑے ایک بیوی،دوبیٹے،دوبیٹیاں۔وضاحت کریں کہ شریعت کے مطابق مرحوم کی ملکیت میں سےوارثوں کوکتناکتناحصہ ملےگا؟
معلوم ہوکہ مرحوم کی ملکیت میں سےمرحوم کے کفن دفن کےخرچےاورقرض وغیرہ اداکرنےکےبعدباقی ملکیت کوایک روپیہ قراردےکروراثت اس
طرح تقسیم ہوگی۔بیوی کو2آنےہرایک بیٹےکو4آنےآٹھ پائیاں اور2آنے4پائیاں ہرایک بیٹی کودیے جائیں گے۔واللہ اعلم بالصواب
موجودہ اعشاریہ فیصد نظام میں یوں تقسیم ہوگا
ترکہ100روپے
بیوی8/1/12.5
2بیٹےعصبہ58.33
2بیٹیاں عصبہ29.165