کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قریبا(6)ماہ ہوئے ہیں محمد بخش نے اپنی بیوی کوگھرسےنکال دیا ہے نہ خرچہ دیتا ہے اورنہ ہی طلاق دے رہا ہے۔جب کہ بیوی طلاق اورخرچہ چاہتی ہے کیوں کہ اس کے چارچھوٹے چھوٹے بچےہیں اوروہ حاملہ بھی ہے اورحق مہر بھی لینا چاہتی ہے ۔اب گزارش یہ ہے کہ شریعت کےمطابق جوبھی فیصلہ یا حکم ہواس سے آگاہ کیا جائے؟
معلوم ہوناچاہئے کہ شریعت کے مطابق خرچہ خاوندکودیناہےاگرخاوندظلم کرتاہے توعورت خاوندسےطلاق لے سکتی ہے اوراگروہ حاملہ ہے تب بھی طلاق ہوسکتی ہے اورصغیر بچے ماں کے پاس رہیں جب تک بالغ نہ ہوجائیں اورخرچہ والد کودینا ہے باقی حق مہراس صورت میں لے سکتی ہے جب خاوند طلاق دے ورنہ دوسری صورت میں (یعنی خلع)میں مہرواپس نہیں لے سکتی ۔