سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(105)دوران عدت کا نکاح

  • 14890
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1483

سوال

(105)دوران عدت کا نکاح
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ محمدفوت ہوگیا اس کی بیوی سکینہ نے عدت پوری ہونے سےقبل ہی بغیرولی کی اجازت کے دوسری جگہ نکاح کرلیا۔حالانکہ اس میں اس کا والد اللہ بخش بھی ناراض ہے،اب بتائیں کہ شریعت محمدی کے مطابق یہ نکاح صحیح ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ نکاح ناجائز ہے اس میں دوشرطیں ہیں۔

(1)سکینہ کی عدت پوری ہونی چاہئے۔

(2)ولی یعنی(والد)راضی ہوناچاہئےجس طرح حدیث میں ہے:

((لانكاح إلابولى.))

اوردوسری روایت ہے:

((أيماإمرأة نكحت بغيرإذن وليهافنكاحهاباطل.)) أخرجه الاربعة الاالنسائى’وصححة ابوعوانه وابن حبان والحاكم.
‘‘دونوں شرائط کی عدم موجودگی کی وجہ سےنکاح باطل اورناجائزہوگا۔’’
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 448

محدث فتویٰ

تبصرے