کیا فرماتےہیں علمائےدین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ ایک گاوں میں تین مولوی صاحبان ہیں ایک اہلحدیث اوردوحنفی،اہلحدیث مولوی کی شادی ہوئی نکاح کے وقت اہلحدیث مولوی نے کہا کہ حنفی مولوی کاپڑھاہوانکاح جائز نہیں ہے،اس لیے اہلحدیث مولوی نے خوداپنانکاح پڑھاطرفین کے گواہ موجود تھے۔مذکورہ نکاح صحیح ہوایانہیں؟
معلوم ہونا چاہیئے مذکورہ نکاح اگرکتاب وسنت کی شرائط کے مطابق کیا گیا ہے توبلاشبہ یہ درست اورصحیح ہے اگرچہ اس صورتحال کی صریح جزنظرسے نہیں گزری ہے کیونکہ نکاح کا خطبہ ایک مسنون دعاہےقرآن وحدیث اس دعاکوکسی خاص شخص کے ساتھ مقیدنہیں کیا ہے۔اس لیے اگرکوئی شخص اس دعاکو خود پڑھتا ہے تویہ جائز ہےاگرچہ اس دعاکوپڑھنے والامجلس میں موجودہے۔