سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(32) جن بطور مؤکل استعمال ہوتا ہے..؟

  • 1488
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1998

سوال

(32) جن بطور مؤکل استعمال ہوتا ہے..؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں قرآن وحدیث کی روشنی میں کچھ جنات کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں کیا یہ بطور مؤکل جس طرح کہا سنا جاتا ہے استعمال ہوتے ہیں کیا انسانی علماء کرام سے اب بھی علم حاصل کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(۱) قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ جن اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں انسانوں کو بسا اوقات ما تحت الاسباب نفع ونقصان بھی پہنچا لیتے ہیں بشرطیکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت ہو:

﴿وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ﴾---التكوير29

’’اور نہیں تم چاہتے مگر یہ کہ چاہے اللہ جو سارے جہان کا مالک ہے‘‘  بعض لوگوں کا دعویٰ کہ ہم نے جن قابو کیے ہوئے ہیں یاکیلے ہوئے ہیں جیسے ہم چاہیں ان کو استعمال کر لیتے ہیں اس کا مجھے علم نہیں کسی جنوں کے ساتھ واقفیت رکھنے والے سے پوچھ لیں ۔ پھر آپ جانتے ہیں کہ جن ہمیں نظر تو آتے نہیں اور اگر خفیہ طریق سے کسی عالم دین سے وہ دینی تعلیم حاصل کرتے ہوں تو ایسا ہو سکتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

عقائد کا بیان ج1ص 73

محدث فتویٰ

تبصرے