سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) مسحور موحد کیا کرے

  • 1487
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1691

سوال

(31) مسحور موحد کیا کرے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱) جادو ایک حقیقت ہے ہو سکتا ہے اور لوگ کرتے ہیں اور اگر کسی پر یہ وار چل جائے اور انتہائی سخت ہو کرنے والا تو پھر موحد آدمی کو کیا کرنا چاہیے کہ  اس سے بچ سکے اور وہ جڑ سے اکھڑ جائے اللہ اس کا اثر ہمیشہ کے لیے زائل کر دیں اور آئندہ بھی آدمی محفوظ رہ سکے ۔

(۲) جو لوگ ایسا کرتے ہیں یعنی تعویذ وغیرہ کروانا یا کسی پتلے وغیرہ پر کرنا ۔ ان کا مقصد دوسروں کو اذیت دینا ہوتا ہے ان کے بارے میں کیا حکم ہے ۔ دونوں کے بارے میں یعنی کرنے والے اور کروانے والے کے بارے میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(۱) اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کریں صبح ’’لاَ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيْکَ لَهُ لَهٗ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَُهوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْرٌ‘‘ کم از کم سو مرتبہ پڑھے ہر نماز کے بعد آخری تین قل پڑھے رات کو سوتے وقت تین تین دفعہ آخری تین قل پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگائے پھر دونوں ہاتھ اپنے پورے بدن پر پھیر لے اس طرح تین بار یہ عمل کرے اور وقتا فوقتا پڑھتارہے ﴿وَلاَ یُفْلِحُ السَّاحِرُوْنَ﴾--يونس77

’’اور نجات نہیں پاتے جادو کرنے والے‘‘

﴿وَلاَ یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ أَتٰی﴾--طه69

’’اور بھلا نہیں ہوتا جادوگر کا جہاں آوے‘‘

ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ جادو کا اثر جانا شروع ہو جائے گا ۔ (۲) جادو کرنا یا کروانا گناہ ہے اور کبیرہ گناہوں میں شامل ہے ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

عقائد کا بیان ج1ص 73

محدث فتویٰ

تبصرے