احادیث صحیحہ سے چاندی کے نصاب سے آگاہ فرمائیں گے؟
چاندی کاجونصاب بخاری ومسلم وغیرہماتمام کتب میں مقررہے وہ ہے دوسودرہم مساوی ہیں۔140مثقال جوساڑھے باون تولہ بنتے ہیں۔
مطلب کہ اگرکسی کے پاس ساڑھے باون تولہ چاندی ہوگی تواس پر چالیسواں حصہ زکوۃ لگے گی وہ بنے گی اک تولہ پونے چارماشہ یایوں سمجھیں ایک تولہ چارماشہ زکوۃ دی جائے گی ۔اورجو اس سے اوپر ہوگی اس کی اس حساب سے زکوۃ نکالی جائے گی ۔اسی طرح کسی آدمی کے پا س ساڑھے باون روپیہ ہیں تواس پر بھی ایک روپیہ پانچ آنہ زکوۃ لگے گی کیونکہ روپیہ بھی چاندی کی ذات ہے اورساڑھے باون سے کم پر زکوۃ نہیں ہے۔اگرزیادہ ہے تواوپر کے طریقے کے مطابق حساب کرکے زکوۃ نکالی جائے گی ۔