سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46)ارسال الیدین یا قبض الیدین

  • 14831
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1474

سوال

(46)ارسال الیدین یا قبض الیدین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے چاہئیں یا نہیں،جیسا کہ اہل علم باندھتے ہیں اور اگرنہیں توپھرحدیث تحریرفرمائیں؟اوراس کے متعلق اگرآپ نے کوئی کتاب لکھی ہوتوبھیج دیں تاکہ تسلی ہوسکے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میری تحقیق یہی ہے کہ رکوع کے بعد قیام میں ہاتھوں کو چھوڑدینا چاہیئے باندھنانہیں چاہیئے۔اس مسئلہ میں راام الحروف نے ایک سندھی زبان میں ضخیم کتاب لکھی تھی بعد میں چنداحباب کے کہنے پر اردوزبان میں بھی ایک رسالہ مختصر بنام‘‘نيل الأمانى وحصول الآمال’’لکھااس پر بھائی صاحب جناب سیدبدیع الدین شاہ رحمہ اللہ نے تنقید فرمائی میں نے پھراس کاجواب لکھا جوحال ہی میں کراچی سے طبع ہوا ہے،میں یہ دونوں کتابیں ارسال کررہاہوں،آپ گہری نظرسےمطالعہ کرکے ان کے متعلق اپنے چندتاثرات ضرورلکھ بھیجیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ راشدیہ

صفحہ نمبر 285

محدث فتویٰ

تبصرے