السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر مسلمان سے کوئی آدمی مرزائی ہو جائے تو ہمارے علماء اہلحدیث کے نزدیک اسلامی قانون ہو تو واجب القتل ہے اگر اہلحدیث سے منکر حدیث ہو جائے تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ نے لکھا ہے ’’اگر مسلمان سے کوئی آدمی مرزائی ہو جائے تو ہمارے علماء اہلحدیث کے نزدیک اسلامی قانون ہو تو واجب القتل ہے اگر اہلحدیث سے منکر حدیث ہو جائے تو اس کے بارے میں کیا خیال ہے ‘‘ ؟
تو محترم اسلام میں اہلحدیث یا کسی دیگر مسلمان کے منکر حدیث وسنت بن جانے کی وہی سزا ہے جو آپ نے کسی اہلحدیث یا دیگر مسلمان کے مرزائی بن جانے کی ذکر فرمائی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو سعادت دارین سے ہمکنار فرمائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب