السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث ’’اصحابي‘‘كالنجوم‘‘کی تحقیق مطلوب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق کے مطابق یہ روایت‘‘اصحابي كالنجوم۔۔۔۔۔۔الخ’’موضوع ہےاوران کی تحقیق صحیح بھی معلوم ہوتی ہے کیونکہ علامہ موصوف نے اس روایت کے جمیع طریق کو جمع کیا ہے۔کچھ طرق میں متروک ومجہول راوی ہیں اورکچھ میں کذاب ووضاع بھی اورجس روایت کی سند میں راوی کذاب اوروضاع ہواسے موضوع ہی کہا جائے گا۔مزید معلومات علامہ البانی رحمہ اللہ صاحب کی اصل کتاب کے مطالعہ کرنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب