سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(144) کیا خرگوش حلال ہے؟

  • 14750
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1828

سوال

(144) کیا خرگوش حلال ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خرگوش کے حلال ہونے کے متعلق قرآن و احادیث سے وضاحت کریں۔  


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خرگوش کی حلت کے بارے میں امام بخاری رحمة اللہ علیہ نے کتاب الزبائح بخاری میں باب الارنب ذکر کیا ہے اور یہ حدیث درج کی ہے:

(( عن أنس  رضى الله عنه  قال أنفجنا أرنبا  ونحن بمر الظهران  فسعى القوم  فلغبوا  فأخذتها فجئت  بها  إلى أبى طلحة  فذبحها فبعث بوركيها  أو  قال بفخذيها إلى النبى  صلى الله علسه وسلم  فقبلها .))( بخارى  باب الارنب 3/84)

            ''حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا ہم نے ایک خرگوش کو مرظہران میں دوڑایا لوگ اس کے پیچھے دوڑے مگر تھک کر رہ گئے (پکڑ نہ سکے) آخر میں اس کو پکڑ کر ابو طلحہ کے پاس لایا انہوں نے اس کو ذبح کیا اور اس کی سرین یا رانیں آپ کے پاس بھیجیں ، آپ   صلی اللہ علیہ وسلم  نے قبول کیں۔''(صحیح البخاری باب الارنب ۳/۸۴)

امام قسطلانی رحمۃ اللہ علیہ بخاری کی شرح میں لکھتے ہیں کہ :

"  وهو  مذهب الأئمة  الأبعة  و حديث  الباب  حجة للجمهور  فى الأباحة ."

            ''خرگوش کی حلت کے بارے میں ائمہ اربعہ کا بھی یہی مسلک ہے اور اس باب کی حدیث جمہور محدثین کے لئے خرگوش کی حلت میں حجت ہے۔''    (ارشاد الساری۲۹۲/۸)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے