سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(115) بے نمازی کا رشتہ

  • 14720
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1807

سوال

(115) بے نمازی کا رشتہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کوئی آدمی بے نماز ی کو اپنی لڑکی کا رشتہ دے سکتاہے؟ 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں دے سکتا بشرطیکہ لڑکی صوم و صلوة کی پابند ہو ۔ قرآن مجید میں ہے:

﴿أَفَمَن كَانَ مُؤْمِنًا كَمَن كَانَ فَاسِقًا ۚ لَّا يَسْتَوُونَ ﴿١٨﴾...السجدة

    ''کیا ایک مومن کسی فاسق کی طرح (برابر) ہو سکتاہے؟ کبھی برابر نہیں ہو سکتے''(السجدۃ : ۸)

چونکہ بے نماز فاسق ہے اور فاسق مرد صوم و صلوة کی پابند عورت کا کفو نہیں ہو سکتا ۔ ہاں اگر لڑکی بھی بے نماز ہے تو دوسری بات ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے