سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) اللہ کے حکم سے مردے کا زندہ ہونا

  • 1472
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1845

سوال

(16) اللہ کے حکم سے مردے کا زندہ ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے پاس ایک بزرگ ہیں ان سے پوچھا گیا کہ اس دور میں اللہ چاہے تو ایک آدمی اللہ کے حکم سے مردے کو زندہ کر سکتا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں یہ ممکن ہے جیسا کہ حضرت عیسیٰ عليه السلام اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کرتے تھے نزدیک قیامت ایک کافر بے ایمان مردے کو زندہ کرے گا تو کیا اللہ کے حکم سے ایک اللہ کا بندہ مردے کو کیوں نہیں زندہ کر سکتا ۔ آپ ہی بتائیں ہم ان بزرگوں کو کیا دلیل اور جواب دیں ۔ کیا ایسا ممکن ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ان بزرگوں سے دریافت فرمائیں ان کو مسیح عليه السلام والی دلیل پر اگر کوئی صاحب کہیں تو پھر ایسا شخص پیغمبر ٹھہرا ؟ اور مسیح دجال والی دلیل پر اگر کوئی صاحب اعتراض کریں تو پھر وہ شخص دجال ہوا ؟ تو وہ بزرگ کیا جواب دیں گے ؟ امکان پر بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں آپ ان سے وقوع پر بات کریں ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

عقائد کا بیان ج1ص 67

محدث فتویٰ

تبصرے