سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) محتلم کا مسجد میں جانا

  • 14685
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2083

سوال

(76) محتلم کا مسجد میں جانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا محتلم بغیر غسل کیے مسجد میں جا سکتا ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حالت جنابت میں مسجد میں گزرنا پڑے تو اضطراری طور میں گزر سکتے ہیں لیکن وہاں جنابت کی حالت میں ٹھہرنا نہیں چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا :

﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ حَتَّىٰ تَغْتَسِلُوا ... ٤٣﴾...النساء
    '' اے ایمان والو!جب تم نشہ کی حالت میں ہو تو نماز کے قریب نہ جاؤ یا تک کہ جو بات تم منہ سے نکالتے تہو اس کو سمجھنے لگو۔ اسی طرح الت جناب میں مگر راہ چلتے ہوئے یہاں تک کہ تم غسل کر لو ''
    اکثر سلف صالحین جیسا کہ عبداللہ بن مسعودرضی اللہ تعالی عنہ ، سعید بن مسیب، الضحاک، حنس بصری، عکرمہ، نحعی اور زہری رحمۃ اللہ وغیرہ کے نزدیک یہاں الصلوٰۃ سے مواضع صلوۃ یعنی مساجد مراد ہیں امام ابن جریر نے اسے راجح قرار دیا ہے تفسیر ابن جریر، معالم النتزیل ۱/۴۳۱ اوریہی جمہور علماء کا مسلک ہے کہ جنبی کیلئے مسجد سے گزرنا جائز ہے ٹھہرنا جائز نہیں ۔
    مستند روایت میں آتا ہے ہے کہ بعض صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے گھر مسجد کی طرف اس طرح کھلتے تھے کہ بغیر مسجد سے گزرے وہ مسجد سے باہر نہیں جاسکتے تھے اور گھروں میں غسل کیلئے پانی نہیں ہوتا تھا جنابت کی حالت میں مسجد سے گزرنا ان پر شاق گزرتا تھا اس پر یہ آیت نازل ہوئی جیسا کہ تفسیر ابن کثیر میں موجود ہے۔ 
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے