کیا مسجد میں عورتوں کا کوئی پروگرام یا جلسہ ہو سکتا ہے ؟ قرآن و حدیث کی رو سے جواب دیں ۔
عورتیں اپنے پردے اور مسجد کے آداب شرعیہ کو ملحوظ رکھ کر مسجد میں آئیں تو ان کا روکنا درست نہیں ہے۔ اس کی دلیل عبداللہ بن عمررضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
'' کہ جب تمہاری کوئی عورت مسجد میں جانے کی اجازت مانگے تو اسے مت روکو'' ( متفق علیہ )
دوسری دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :