سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(09) نبی اکرمﷺ قبر میں زندہ ہیں..؟

  • 1465
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 4566

سوال

(09) نبی اکرمﷺ قبر میں زندہ ہیں..؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی اکرمﷺ قبر میں زندہ ہیں ؟ فضائل اعمال میں ایک حدیث میں لکھا ہے کہ اللہ کے نبیﷺ قبر میں زندہ ہیں اور دوسرے انبیاء علیہم السلام کی طرح قبر میں نماز پڑھتے ہیں۔ کیا کوئی ایسی حدیث آتی ہے؟  (فضائل اعمال میں حدیث کا حوالہ نہیں ہے) کیا نبی کریمﷺ کے قبر میں درود سننے کی حدیث ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

( ۱) نبی کریمﷺ کی قبر میں زندگی برزخی ہے دنیاوی نہیں۔ صحیح مسلم میں ہے رسول اللہﷺ نے لیلہ إسراء موسیٰﷺ کو اپنی قبر میں نماز پڑھتے دیکھا(1)۔ رہی روایت ’’اَلْاَنْبِیَآئُ أَحْیَائٌ فِیْ قُبُوْرِہِمْ یُصَلُّوْنَ‘‘ ’’انبیاء اپنی قبروں میں زندہ ہیں نماز پڑھتے ہیں‘‘ تو وہ صحیح نہیں کمزور ہے اس سے استدلال نہیں کر سکتے بالخصوص وہ لوگ جو عقائد میں صحیح خبر واحد کو بھی  حجت نہیں سمجھتے ہاں اتنی بات درست ہے کہ تمام انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اپنی قبروں میں برزخی زندگی گزار رہے ہیں اور ایسے ہی تمام اہل ایمان بلکہ تمام اہل کفر بھی کیونکہ قبرکا ثواب اور عذاب حق ہے البتہ انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کے بدنوں کو مٹی نہیں کھاتی اور برزخ میں ان کی زندگی تمام اہل ایمان کی برزخی زندگی سے اعلیٰ ترین ہے۔ اس موضوع پر ہمارے شیخ واستاذ مولانا محمد اسماعیل صاحب سلفی رحمہ اللہ تعالیٰ - نے ایک بہترین رسالہ لکھا ہے کہیں سے مل جائے تو اس کا مطالعہ فرما لینا اس سلسلہ میں تمام اشکال دور وکافور ہو جائیں گے ان شاء اللہ تبارک وتعالیٰ۔ قبر میں درود سننے والی روایت بھی کمزور ہے ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب


(1)مسلم ۔ کتاب الایمان ۔ باب الاسرآء برسول اﷲﷺ

احکام و مسائل

عقائد کا بیان ج1ص 63

محدث فتویٰ

 

تبصرے