السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضي الله عنهما اور اولیاء عظام رحمہم اللہ کے عمل صالحہ اور ان کی حرمت کا وسیلہ دے کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟ قرآن وسنت اور اقوال صحابہ رضي الله عنهما کی روشنی میں جواب دیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دعاکرنے والا رب تعالیٰ کے سامنے اپنے لوجہ اللہ کئے ہوئے اعمال صالحہ ذکرکر سکتا ہے جیسا کہ بارش سے بچنے کے لیے غار میں داخل ہونے والے تین آدمیوں کی دعا والی حدیث سے ثابت ہوتا ہے ۔ (1)البتہ کسی اللہ کے بندے کی ذات یا بات یا صالحات یا حرمات کا اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے وقت وسیلہ کتاب وسنت سے ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب
(1)یہ حدیث: بخاری کتاب الادب باب اِجَابَة دُعَاء مَنْ بَرَّ وَالِدَیْه میں ہے۔