سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(18) غسل جمعہ کے بعد وضو کرنا ؟

  • 14617
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2461

سوال

(18) غسل جمعہ کے بعد وضو کرنا ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا غسل جمعہ کرنے کے بعد وضو کرنا ضروری ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر وضو کر کے غسل کیا ہے تو پھر دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں بشرطیکہ شرمگاہ کو ہاتھ نہ لگے کیونکہ شرم گاہ کو ہاتھ لگنے سے وضو ٹوٹ جائے گا ۔ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے :

" لا تقبل صلوة من أحدث حتى يتوضأ"

   '' بے وضو نما زقبول نہیں ہو گی یہاں تک کہ وضو کرے۔'' (متفق علیہ مشکوٰۃ )
نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا :

" إذا مس أحدكم ذكره فليتوضا"

  '' جب تم میں سے کوئی اپنی شرم گاہ کو چھوئے تو وضو کرے یا کسی اور وجہ سے وضو ٹوٹ جائے تو وضو کرے گا ''۔(مشکوٰۃ ص ۴۱)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے