سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(01) اللہ تعالیٰ کہاں پر مستوی ہے ؟

  • 14599
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2045

سوال

(01) اللہ تعالیٰ کہاں پر مستوی ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اللہ ہر جگہ موجود ہے یا عرش پر ؟ وضا حت کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اللہ تعالیٰ کے بارے میں محد ژثین و سلف صالحین کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستویٰ ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

﴿اَلرَّحمٰنُ عَلٰی الُعَرُش اسُتَٰوی﴾

’’ رحمٰن عرش پر مستوی ہوا۔‘‘(طہٰ : ۵)


مستو یٰ ہونے کا مفہوم بلند ہونا اور مر تفع ہو نا ہے جیسا کہ بخاری شریف میں آ یا ہے ۔ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا :

( اِنَّ اللَّہَ کَتَبَ کتِاَباً ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فَھْوَ عِنْدَ ہْ فَوْقَ العَرْشِ))متفق علیه)
’’بے شک اﷲتعالیٰ نے ایک کتاب لکھی جو اْس کے پاس عرش کے اْوپر ہے۔‘‘

لیکن اﷲ تعالیٰ کے عرش پر مستو ی ہو نے کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں ہے جس طرح اﷲتعالیٰ کی شان کے لا ئق ہے اسی طرح وہ عرش پر مستوی ہے ہماری عقلیں اْس کا ارداک نہیں کر سکیں اور اﷲ تعالیٰ
کے بارے میں یہ نہیں کہنا چا ہیے کہ وہ ہر جگہ میں موجود ہے کیو نکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے ، اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے جیسا کہ کتب عقائد میں وضاحت کے سا تھ موجود ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

آپ کے مسائل اور ان کا حل

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے