سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فاتحہ پڑھنا

  • 14592
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1381

سوال

فاتحہ پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ کہنا کیسا ہے کہ فلاں کی روح کے لیے فاتحہ پڑھیں۔  یافاتحہ پڑھیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارا فلاں کام آسان کر دے اس کے علاوہ پیدائش کے موقع پر فاتحہ پڑھتے ہیں اور قرآن پڑھنے کے تلاوت سے فارغ ہو کر ایک شخص کہتا ہے: ’’ فاتحہ ‘‘ اور تمام حاضرین سورئہ فاتحہ پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ہمارے ہاں شادیل سے پہلے فاتحہ پڑھنے کا رواج ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دعا کے بعدیا قرآن مجید کی تلاوت کے بعد شادی سے پہلے پڑھنا بدعت ہے ۔ کیونکہ اس کا ثبوت رسول اللہﷺ سے ملتا ہے نہ کسی صحابی سے اور نبیﷺکی یہ حدیث صحیح سند سے ثابت ہے کہ:

((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْه أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ))
’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے