کیا ذکر کا یہ طریقہ بھی دین میں سے ہے جس پر مصر اور اس کے دیہاتی علاقوںٖ میں بعض لوگ عمل کرتے ہیں یعنی وہ کھڑے ہوجاتے ہیں اور دائیں بائیں جھومتے ہوئے لفظ’’ اللہ‘‘ کا ذکر کرتے ہیں ۔
ہماری معلومات کے مطابق اسلام میں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ۔ بلکہ یہ بدعت ہے جو شریعت اسلامی کے خلاف ہے، لہٰذا اس پر عمل کرنے والوں کو اس سے روکنا ضروری ہے۔ خصوصا جب کہ ہمیں منع کرنے کی طاقت حاصل ہو۔ نبیﷺ نے فرمایا:
’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
یہ حدیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے۔ اس مفہوم کی اور بھی احادیث موجود ہیں ۔