سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

‘‘سوڈان کا فرقہ ’’الانصار

  • 14539
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1307

سوال

‘‘سوڈان کا فرقہ ’’الانصار
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مغربی سوڈان میں ’’الانصار‘‘ یعنی ’’امام مہدی کے مددگار‘‘ کے نام سے ایک جماعت بکثرت موجود ہے‘ عوام میں سے کئی ملین افراد اس سلسلہ سے منسلک ہیں۔ یہ (نام نہاد) مہدی اپنے مطبوعہ پمفلٹ میں کہتا ہے: ’’جناب رسول اللہﷺ میرے لشکر کے آگے چلتے اور مجھے فتح کی خوشخبری دیتے تھے۔‘‘ ان خرافات کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ براہ کرم جواب ضرور دیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(۱)         اس شخص کا یہ دعویٰ کہ وہ مہدی ہے اور رسول اللہﷺ اس کے لشکر کے آگے چلتے اور اسے فتح کی بشارت دیتے تھے‘ بالکل جھوٹ ہے اور اللہ کی شریعت کے خلاف ہے اور اس حقیقت کے بھی خلاف ہے جس پر ملت اسلامیہ کا اتفاق ہے۔ کیونکہ جناب رسول اللہﷺ اپنی قبر مبارک سے قیامت کے دن ہی باہر تشریف لائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ﴿١٥ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ ﴿١٦﴾...المؤمنون

’’پھر تم اس کے بعد مرجانے والے ہو۔ پھر تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔‘‘

اور فرمایا:

﴿إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ﴿٣٠ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ ﴿٣١﴾...الزمر

’’(اے نبی!) آپ بھی فوت ہونے والے ہیں اور یہ (کافر) بھی مرنے والے ہیں۔ پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس جھگڑا کروگے (تمہارامقدمہ رب کے سامنے پیش ہوگا)۔‘‘ نبیﷺ نے فرمایا:

(أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْه الْاَرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَة)

’’میں (وہ شخص) ہوں‘ جس پر سے قیامت کے دن سب سے پہلے زمین شق ہوگی۔‘‘

(۲)       مہدی منتظر کے متعلق کئی کتابیں لکھی گئی ہیں‘ ان میں سب سے جامع اور زیدہ صحیح کتاب وہ ہے جو فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن عباد‘ سابق نائب رئیس جامعہ اسلامیہ (مدینہ منورہ) نے تحریر فرمائی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے