سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اسلام مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دیتا

  • 14532
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1381

سوال

اسلام مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دیتا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اسلام مذہبی تشدد کی اجازت دیتا ہے؟ بوہری مسلمان ہیں‘ اسلام کی تعلیمات کو بھی مانتے اور قرآن مجید کو بھی اور کلام اللہ کو بھی۔ تمام مسلمانوں کو فرض ہے کہ قرآن پر ایمان رکھیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام ایسے شخص پر سختی کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو اپنے ایمان میں سچے ہوں اور اللہ کی کتاب اور رسول اللہa کے طریقے کی سچے دل سے پیروی کریں‘ ایسے مومنوں پر زیادتی کو اسلام حرام بلکہ کفر قرار دیتا ہے جب بوہرہ فرقہ کے بڑے عالم (پیر) اور ا سکے پیروکاروں )مریدوں) کاعقیدہ وہی ہے جو آپ نے سوالات میں بیان کیا ہے تو وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منکر ہیں۔ وہ قرآن وسنت کی رہنمائی نہیں لیتے اور ان سے بعید نہیں کہ ان سچے مومنوں پر تشدد اور زیادتی کریں جو واقعی اللہ تعالیٰ‘ اس کی کتاب اور اس کے رسولﷺ پر صحیح ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح ہر قوم کے کفار نے اپنے رسولوں کی امت کے مومنین پر ظلم کیا‘ حالانکہ ان رسولوں کو اللہ تعالیٰ نے ان قوموں کو ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے