ہم لوگ شمالی سرحد پر عراق کے علاقے کے قریب رہتے ہیں۔ یہاں جعفری مذہب کے کچھ افراد ہیں‘ ہم میں سے بعض ان کے ذبح کئے ہوئے جانور کا گوشت کھانے سے پرہیز کرتے ہیں اور بعض کھالیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے لئے گوشت کھانا جائز ہے؟ واضح رہے کہ یہ لوگ مصیبت اور راحت میں حضرت علی‘ حضرت حسن‘ حضرت حسین اور دیگر بزرگوں کو پکارتے ہیں۔
جب صورت حال یہ ہو جو سائل نے ذکر کی ہے وہاں پر موجود جعفری لوگ جناب علی‘ حسن‘ حسینf اور دیگر بزرگوں کو پکارتے ہیں تو وہ مشرک اور مرتد ہیں‘ (اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے)‘ ان کا ذبح ہوا جانور کھانا حلال نہیں‘ کیونکہ وہ مردار کے حکم میں ہے‘ اگرچہ انہوں نے اس پر اللہ کا نام ہی لیا ہو۔