سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تیجانی و قادری سلسلوں کے وظائف کا حکم

  • 14509
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2676

سوال

تیجانی و قادری سلسلوں کے وظائف کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تیجانی اور قادری سلسلہ کے وظائف پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جو شخص مرتے دم تک اس طریقہ پر قائم رہا ہو‘ اس کا کیا حکم ہے‘ کیا ہم ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں اور کیا اس کے مرنے پر اس کا جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سلسلہ تیجانیہ اور سلسلہ قادریہ کے اورادووظائف مشرکانہ بدعات وخرافات سے خالی نہیں‘ مثلاً ان میں غیر اللہ سے فریاد پائی جاتی ہے اور ایسے اذکار پائے جاتے ہیں جو قرآن میں موجود نہیں اور نہ صحیح احادیثنبویہ سے ثابت ہیں۔ لہٰذا ثواب کی نیت سے ایسے وظیفے پڑھنا جائز نہیں اور جو شخص ایسے ورد وظیفے کرتا رہا ہو اس کے پیچھے نماز جائز نہیں اور جب یہ فوت ہو جائے تو اس کا جنازہ پڑھنا بھی درست نہیں۔ ہم اس کے ظاہر حال کے مطابق عمل کریں گے۔ باقی رہی یہ بات کہ ا سکا خاتمہ کس چیزپر ہوا ہے تو یہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے‘ کیونکہ رازوں اور پوشیدہ باتو ں کا علم اسی کو ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے