سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نیک آدمی کی روح آسمان پر جاتی ہے جسم میں نہیں

  • 14481
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1554

سوال

نیک آدمی کی روح آسمان پر جاتی ہے جسم میں نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

لوگ کہتے ہیں کہ ولی جب فوت ہوتا ہے اور قبر میں دفن کردیا جاتا ہے‘ تو فرشتے آتے ہیں اور اسے قبر سے نکال کر آسمان پر لے جاتے ہیں۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات درست نہیں البتہ روح کو اوپر لے جایا جاتاہے۔ اگرمومن ہو تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ اگر کافر ہو تو آسمان کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں اور اسے زمین پر پھینک دیا جاتاہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے