سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نبی اکرمﷺ کی بیداری میں زیارت ممکن نہیں

  • 14477
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1463

سوال

نبی اکرمﷺ کی بیداری میں زیارت ممکن نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ درست ہے کہ بیداری میں بھی نبی کریمﷺ کی زیارت ممکن ہے‘ جس طرح صوفیہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں بیداری میں نبیﷺ کی زیارت ہوتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہﷺ وفات پاچکے ہیں اور قبر مبارک میں نبیﷺ کی برزخی زندگی ہے جس کی کیفیت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور بیداری میں آپﷺ کی زیارت کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ اس کی کوئی دلیل نہیں اور اس لئے بھی کہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے رسول اللہﷺ کی قبر مبارک شق ہوگی۔ اس سے معلوم ہواکہ قیامت سے پہلے نبیﷺ اپنے مرقد مبارک سے باہر تشریف نہیں لاتے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق بھی اور دوسروں کے متعلق بھی فرمایا ہے:

﴿إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ ﴿٣٠﴾...الزمر

’’ (اے نبی) آپ بھی مرنے والے ہیں اور یہ (مخالفین) بھی مرنے والے ہیں۔‘‘

نیز ارشاد ہے:

ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ﴿١٥ ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تُبْعَثُونَ ﴿١٦﴾...المؤمنون

’’پھر تم اس کے بعد مرنے والے ہو‘ پھر تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔‘‘

اس سے معلوم ہوا کہ قیامت سے پہلے قبروں سے نہیں نکلیں گے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے