سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اللہ سے براہ راست علم سیکھنے کا دعویٰ کرنا

  • 14474
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1029

سوال

اللہ سے براہ راست علم سیکھنے کا دعویٰ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی یا رسول کے علاوہ کوئی انسان اس درجہ تک پہنچ سکتاہے کہ وہ براه راست اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انبیاء ورسلؐ کے علاوہ کوئی انسان ایسا نہیں جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبروں ا ور احکام پر مشتمل وحی براہ راست پہنچتی ہو۔ صرف سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ قرار دیا گیا ہے۔ جسے کوئی نیک آدمی دیکھتا ہے۔ یا جو کسی نیک آدمی کے لئے دیکھا جاتا ہے۔ وہ بھی صرف خواب میں نہ کہ بیداری‘ اسی طرح سچی فراست بھی الہام کا ایک حصہ ہے جس طرح حضرت عمر﷜ کو فراست صادقہ حاصل تھی۔ لیکن نبی اور رسول کے علاوہ کسی مومن کا خراب یا فراست اسلام میں شرعی احکام کا ثبوت نہیں کیا جاسکتا۔ الاّ یہ کہ اس خواب یا فراست کا اظہار کسی نبی یا رسول کو ہوا ہو۔ اسی لئے رسول اللہﷺ نے شرعی مسائل میں ان پر اعتماد نہیں کیا‘ حتیٰ کہ حضرت عمر﷜ کی فراست اور خوابوں پر بھی نہیں‘ بلکہ محض اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی وحی پر شرعی احکام کی بنیاد رکھی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے