سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(359) مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا حدیث سے ثابت ہے

  • 14459
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2359

سوال

(359) مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا حدیث سے ثابت ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے ۔ جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں ؟

(سائل : حافظ محمد منیر بنگلہ کمبواں (عمر آباد) قصور )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا حدیث سے ثابت ہے حدیث ملاحظہ فرمائیں :

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أصبغ حدثنا بن وَضَّاحٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ كَعَّبٍ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ حَسَّانَ بْنِ نُوحٍ عَنْ عَبِيدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ قَالَ تَرَوْنَ يَدِي هَذِهِ صَافَحَتُ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. (1)  (اخرجه ابن عبدالبر فى التمهيد عون المعبود ص 521ج 4)

’’عبید اللہ بن بسر فرماتے ہیں دیکھتے ہو  تم یہ ہاتھ اس کے ساتھ میں مصافحہ کرتا تھا ، رسول اللہﷺ کے ساتھ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا چاہیے ۔ ہاں اگر کوئی دونوں ہاتھوں سے مصافحہ کرے تو یہ بھی جائز ہے امام بخاری نے کتاب الاستیذان باب الاخذ بالیدین ج2ص 926میں عبداللہ بن مسعود کی حدیث سے جواز ثابت کیا ہے ۔‘‘ 

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص860

محدث فتویٰ

تبصرے