السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صبح کے وقت تحیۃ المسجد پڑھے یا نہ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بلوغ المرام باب المواقیت میں ہے:
«عن ابن عمر ان رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم قال لا صلوٰة بعد الفجر الا سجدتین اخرجه الخمسة الا النسائي وفی روایة عبدالرزاق لا صلوٰة بعد طلوع الفجر الا رکعتی الفجر و مثله الدارقطني عن عمرو بن العاص۔»(صفحه 271)
’’ابن عمرؓ سے روایت ہے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔ پو َپھٹنے کے بعد کوئی نماز نہیں مگر دو رکعت فجر کی یعنی سنتیں۔‘‘
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پَو پھٹنے کے بعد تحیۃ المسجد درست نہیں۔ جیسے طلوع و غروب آفتاب کے وقت نماز درست نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب