سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(242) احاطہ مسجد کی آمدنی او رپیداوار کا حق دار

  • 1440
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1078

سوال

(242) احاطہ مسجد کی آمدنی او رپیداوار کا حق دار

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر احاطہ مسجد میں کوئی کھیتی وغیرہ بوئی جائے تو اس کا کون مستحق ہے کیا گاؤں کے لوگ اور امام وغیرہ اس سے کھا سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

وہ شے مسجدکی ضروریات میں صرف  ہونی چاہیے۔ ہاں بونے والا اپنا حصہ لے سکتا ہے۔ اگر کوئی دوسرا لے تو قیمت کرکے لے جائے اور اگر  متولی مسجد ضروریات مسجد کے متکفل ہیں تو پھر غرباء کا حق ہے جن میں امام او رطلبہ مسجد مقدم ہیں کیونکہ  ان کامسجد سے زیادہ تعلق ہے اس لیے پہلے حقدار یہی ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

مساجد کا بیان، ج1ص328 

محدث فتویٰ

تبصرے